Showing posts with label Biryani. Show all posts
Spicy Fried Rice اسپائسی فرائیڈ رائس
Spicy Fried Rice اسپائسی فرائیڈ رائس
- چاول دو پیالی
- سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- تیل آدھی پیالی
- (لہسن کے جوئے چار عدد (باریک کٹے ہوئے
- انڈے تین عدد
- زردے کا رنگ تھوڑا سا
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
- (گاجر دو عدد (باریک کٹی ہوئی
- (شملہ مرچ دو عدد (باریک کٹی ہوئی
- مشروم سلائس ایک ٹن
- سویا سوس دو کھانے کے چمچ
- براؤن شوگر ایک چائے کا چمچ
- تِل کا تیل ایک چائے کا چمچ
- (ہری پیاز کے پتے ایک پیالی (باریک کٹے ہوئے
- چاول دھو کر بھگو دیں۔
- اب انھیں ایک دیگچی میں اُبال لیں۔
- ساتھ میں ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ اور نمک ڈال دیں۔
- جب دوکنی اُبل جائیں تو پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
- اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن کے جوئے گولڈن براؤن کریں۔
- انڈوں میں تھوڑا سا زردے کا رنگ اور لال مرچ ملاکر پھینٹ لیں اور انھیں تیل میں ڈال کر جلدی جلدی چمچ جلائیں۔
- جب ٹکڑے بن جائیں تو نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
- اب گاجر، شملہ مرچ اور مشروم سلائس ڈال کر اسٹر فرائی کر لیں۔
- پھر ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ، سویا سوس اور براؤن شوگر ڈال دیں۔
- پھر چاول شامل کرکے جلدی جلدی چمچ چلائیں۔
- جب وہ اچھی طرح مکس ہو جائیں تو تِل کا تیل ڈالیں۔
- اس کے بعد ڈش میں نکال کر انڈے اور ہری پیاز کے پتے ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔
Chicken Mince Pulao چکن قیمہ پلاؤ
Chicken Mince Pulao چکن قیمہ پلاؤ
- (چاول اڑھائی سو گرام (بھیگے ہوئے
- چکن قیمہ اڑھائی سو گرام
- (گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ (ثابت
- نمک دو چائے کے چمچ
- پانی حسبِ ضرورت
- آئل ایک چوتھائی کپ
- (پیاز ایک عدد (سلائس میں کٹی
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- زیرہ آدھا چائے کا چمچ
- ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
- دہی آدھا کپ
- گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
- ہری مرچ تین عدد
- پودینہ دو کھانے کے چمچ
- (ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
- بھیگے ہوئے چاولوں کو ثابت گرم مصالحہ، ایک چائے کا چمچ نمک اور حسبِ ضرورت پانی کے ساتھ اُبال لیں۔
- ایک برتن میں آئل گرم کریں۔
- اس میں پیاز ڈال کر گولڈن فرائی کرلیں۔
- پھر اس میں چکن کا قیمہ، ایک چائے کا چمچ نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، زیرہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر پانچ منٹ بھونیں۔
- اس کے بعد دہی اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- پھر اس میں اُبلے چاول شامل کریں، اور اچھی طرح مکس کرکے دَم پر رکھ دیں۔
- آخر میں ہری مرچیں، پودینہ اور کٹا ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
Popular Posts
-
Adobe Photoshop CS6 Extended Free Download
-
Download Visual Studio 2010 Ultimate Free Version
-
Total PDF Converter v2.1.226 Free Download
-
Tom Jerry Fast Furry Game For PC Free Download
-
WWE 13 Game Full Version Free Download | Fighting Games Free Download
-
(no title)
-
Windows XP SP3 ISO Download
-
Android Real Racing 3 APK+Data v1.0.56 NO ROOT
-
Sinbad Legend of the Seven Seas Free Download Full Version
-
Software For Maths Free Download – Mathematica 8.0


