Showing posts with label Sandwich. Show all posts

کلاسک ٹوناسب (Tuna Fish) Classic Tuna Sub



 کلاسک ٹوناسب (Tuna Fish) Classic Tuna Sub


  • لمبے بن دو عدد
  • ٹونا فش ایک ٹِن
  • مایونیز آدھا کپ
  • چیز سلائس ایک عدد
  • ٹماٹر (سلائس) آدھا
  • کھیرا (سلائس) آدھا
  • ہلا پینو سلائس تین سے چار عدد
  • اچاری کھیرے سلائس تین سے چار عدد
  • شملہ مرچ کے رِنگز آدھی
  • سلاد پتہ سلائس حسب ضرورت
  • تھاؤزنڈ آئی لینڈ ڈریسنگ چار کھانے کے چمچ
  • مسٹرڈ پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

  1. بن کو اوپر سے کاٹ لیں۔
  2. ٹونا فش کے ایک ٹن میں مایونیز ملا کر بن کے ایک حصے پر لگائیں۔
  3. اس پر چیز کی سلائس رکھیں۔
  4. اب اسے چیز پگھل جانے تک تک گرم توے پر سینک لیں۔
  5. اب اس پر تھاؤزنڈ آئی لینڈ ڈریسنگ ڈالیں۔
  6. پھر سلائس میں کٹا کھیرا، ٹماٹر، ہلا پینو، شملہ مرچ اور اچاری کھیرے کے ٹکڑے رکھ دیں۔
  7. ساتھ ہی سلاد پتہ رکھ کر تھوڑا سا مسٹرڈ پیسٹ ڈالیں۔
  8. بن کے دوسرے حصے سے ڈھک کر بٹر پیپر میں رول کریں اور پیش کر دیں۔

French Style Chicken Sandwich فرنچ اسٹائل چکن سینڈوچ




French Style Chicken Sandwich 

 سینڈوچفرنچ اسٹائل چکن

 

  • چکن ایک پاؤ
  • ڈبل روٹی چار سلائس
  • مایونیز دو کھانے کے چمچ
  • انڈے دو عدد
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • بریڈ کرمز حسب ضرورت
  • تیل فرائی کیلئے

  1. چکن کو اْبال کے ریشے کر لیں۔اس میں مایونیز، نمک، کالی مرچ پاؤڈر مکس کریں۔
  2. ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ دیں۔ دو سلائس کے اوپر فلنگ لگا دیں،بافی دو سلائس پر کچا انڈا لگا کے ان کو چکن فلنگ والے سلائس کے اوپر رکھ کے پریس کریں کہ جْڑ جائیں۔
  3. سینڈوچ پہلے انڈے میں ڈٍپ کریں پھر بریڈ کرمز لگائیں اور توے یا فرائنگ پین میں کم تیل کے ساتھ فرائی کر لیں۔
  4. گولڈن براؤن ہو جائے تو سرونگ پلیٹ میں رکھ دیں۔درمیان سے سینڈوچ اسٹائل میں کاٹ کے چلی گارلک ساس کے ساتھ پیش کریں۔

Chicken Sandwich چکن سینڈوچ





Chicken Sandwich چکن سینڈوچ

  • لو آدھا کلو (اُبلے ہوئے
  • چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • ڈبل روٹی سلائس ایک عدد
  • چکن کیوب ایک پیکٹ
  • ٹماٹر چار عدد
  • کھیرا دو عدد
  • سلاد پتہ دو سو پچاس گرام

  1. ایک برتن میں چکن کیوب پانی کے ساتھ حل کرلیں۔
  2. اب اس میں آلوؤں کا مکسچر شامل کردیں۔
  3. ابلے ہوئے آلوؤں میں چاٹ مصالحہ اچھی طرح مکس کرکے ڈبل روٹی سلائس پر لگائیں
  4. سلائس کے اندر ٹماٹر، کھیرا اور سلاد پتہ لگا کر ٹرے میں سرو کریں۔

Grilled Chicken Sandwiches گرلڈ چکن سینڈوچز

Grilled Chicken Sandwiches گرلڈ چکن سینڈوچز

Grilled Chicken Sandwiches گرلڈ چکن سینڈوچز

Ice Cream Sandwich



Ice Cream Sandwich

 



Chicken Fillet Sandwich چکن فلے سینڈوچ


Chicken Fillet Sandwich چکن فلے سینڈوچ

  • (چکن بریسٹ دو عدد ﴿بون لیس
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  • ایچ پی سوس ایک چائے کا چمچ
  • کیچپ ایک کھانے کا چمچ
  • انڈا ایک عدد
  • خشک دودھ دو کھانے کے چمچ
  • تازہ دودھ ایک چوتھائی کپ
  • بیکنگ پاؤڈر ایک چوتھائی کا چمچ
  • تیل ایک چوتھائی کپ
  • ہاٹ ڈوگ بن تین عدد
  • مایونیز چار کھانے کے چمچ
  • سلاد پتے حسب ضرورت
  • (ٹماٹر ایک عدد ﴿سلائس کیا ہوا
  • (کھیرا ایک عدد ﴿سلائس کیا ہوا
  • (پیاز ایک عدد ﴿رنگز میں کٹی ہوئی

  1. چکن بریسٹ بون لیس کو لمبائی کے رخ میں کاٹ کر نمک، کالی مرچ، ایچ پی سوس، کیچپ، انڈہ، خشک دودھ، تازہ دودھ اور بیکنگ پاؤڈر کے ساتھ تیس منٹ کے لیے میری نیٹ کرلیں۔
  2. اب پین میں آئل گرم کرکے میری نیٹ کی ہوئی چکن لائٹ گولڈن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں اور نکال لیں۔
  3. پھر ہاٹ ڈوگ بن کو کاٹ کر اُن پر مایونیز لگائیں اور اوپر فرائی کی ہوئی چکن، سلائس کیا ہوا ٹماٹر، سلائس کیا ہوا کھیرا، رنگز میں کٹی پیاز اور سلاد پتے رکھیں۔
  4. آخر میں فرائز اور کولسلا سیلیڈ کے ساتھ سرو کریں۔