Showing posts with label pizza. Show all posts

Murghi Ka Pizza مرغی کا پیزا (Chicken Pizza)


              Murghi Ka Pizza مرغی کا پیزا (Chicken Pizza)

 

  • آٹے کے لئے:
  • میدہ ایک پیالی
  • خمیر ایک چائے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • تیل ایک کھانے کا چمچ
  • پیزا ساس کے لئے:
  • ٹماٹر دو سو گرام (چھیل کر کچل لیں)
  • پسی ہوئی کالی مرچ حسبِ ذائقہ
  • پیاز آدھا چائے کا چمچ (چوپ کی ہوئ)
  • لہسن ایک چائے کا چمچ (چوپ کیا ہوا)
  • پیپریکا یا پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
  • اوریگانو ایک چٹکی
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • تیل ایک کھانے کا چمچ
  • مرغی کے لئے:
  • مرغی دو سو گرام
  • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • تیل حسبِ ضرورت
  • ٹاپنگ کے لئے:
  • شملہ مرچ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)
  • ٹماٹر ایک عدد
  • موزریلا پنیر پچاس گرام
  • اوریگانو ایک چٹکی
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • پسی ہوئی کالی مرچ حسبِ ذائقہ
  • پیاز ایک عدد

  1. مرغی کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور اس میں نمک اور کالی مرچ لگا کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔
  2. فرائنگ پین (Frying Pan) میں تیل (Oil) گرم کرکے مرغی رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں۔
  3. پیزے کا آٹا بنانے کے لئے تمام اجزاء کو ملاکر پانی سے نرم آٹا گوندھ کر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔
  4. پیزا ساس بنانے کے لئے دیگچی میں تیل گرم کرکے لہسن اور پیاز چند منٹ پکائیں اور پھر ساس کے باقی تمام اجزاء ڈال کر یکجان کرلیں۔
  5. پیزا پین کو مکھن سے چِکنا کرلیں۔ پیزا کے آٹے کو بیل کر پیزا پین پر رکھ کر ہاتھ سے دباتے ہوئے سطح برابر کرلیں۔
  6. اس پر پیزا ساس ، تیار مرغی، شملہ مرچ، ٹماٹر اور پنیر کی تہہ لگا کر اوریگانو چھڑک دیں اور پہلے سے گرم اوون میں دو سو پچاس ڈگری (250 ̊ C) پر بارہ منٹ پکا کر نکال لیں۔

 


Chili Chicken Pizza چلی چکن پیزا

  


                           Chili Chicken Pizza چلی چکن پیزا

 
  • :ڈو کے لئے
  • میدہ آٹھ اونس
  • انڈہ ایک عدد
  • تیل ایک چوتھائی کپ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • چینی ایک چائے کا چمچ
  • خمیر ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • خشک دودھ دو کھانے کے چمچ
  • :ٹاپنگ کے لئے
  • پیزا سوس ایک چوتھائی کپ
  • (چیڈر چیز دو کھانے کے چمچ (کدو کش
  • اوریگانو کے پتے ایک چائے کا چمچ
  • چیڈر اور موزریلا چیز ایک کپ
  • :چلی چکن ٹاپنگ بنانے کے لئے
  • (چکن بریسٹ ایک عدد (بون لیس
  • (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
  • سویا سوس ایک چائے کا چمچ
  • سرکہ ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • میدہ ایک کھانے کا چمچ
  • کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
  • تیل حسبِ ضرورت
  • پیزا سوس ایک کھانے کا چمچ

  1. ڈو کے لئے:
  2. ایک پیالے میں میدہ، نمک، چینی، خمیر، انڈہ، خشک دودھ اور تیل ڈال کر نیم گرم پانی کے ساتھ نرم ڈو گوندھیں اور پھولنے کےلئے ڈھک کر تیس منٹ چھوڑ دیں۔
  3. اب اسے دس انچ کی گولائی میں بیل لیں، پھر دس انچ کی گولائی والی پیزا پلیٹ میں پھیلا دیں۔
  4. ٹاپنگ کے لئے:
  5. پھر اس پر پیزا سوس پھیلا کر ڈالیں۔
  6. پہلے چیڈر چیز ڈالیں اور پھر چلی چکن فلنگ پھیلا کر ڈال دیں۔
  7. اوپر سے اوریگانو کے پتے چھڑک دیں۔
  8. آخر میں کدو کش کیا ہوا چیڈر اور موزریلا چیز ڈال کر پہلے سے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں تیس منٹ بیک کرلیں۔
  9. چلی چکن ٹاپنگ بنانے کے لئے:
  10. بون لیس چکن بریسٹ کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر کٹی لال مرچ، سویا سوس، سرکہ، کالی مرچ اور نمک سے میری نیٹ کردیں۔
  11. پھر اس پر میدہ اور کارن فلور چھڑک دیں۔
  12. اب چکن کو حسبِ ضرورت تیل میں درمیانی آنچ پر گولڈن فرائی کرلیں کہ کرسپی ہو جائے۔
  13. اس کے بعد تیل سے نکال کر پیزا سوس ملا دیں۔


Chicken Pizza چکن پیزا


 Chicken Pizza چکن پیزا

  • خمیر ایک چائے کا چمچ
  • پانی آدھا کپ
  • میدہ آٹھ اونس
  • چینی ایک چائے کا چمچ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • (مرغی ایک کپ ﴿اُبلی ہوئی
  • تیل دو چائے کے چمچ
  • سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ
  • نمک حسب ضرورت
  • (رائی آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • تیل چار کھانے کے چمچ
  • ٹماٹو کیچپ چار کھانے کے چمچ
  • پنیر حسب ضرورت

  1. خمیر کو پانی میں ملائیں اور دس منٹ تک چھوڑ دیں۔
  2. پھر اس میں میدہ، نمک، چینی اور تیل ملا کر گوندھ لیں۔
  3. پھر روٹی بیل کر نرم کپڑے سے ڈھانپ دیں حتی کہ پھول کر دو گنا ہو جائے۔
  4. اب مرغی میں رائی' سرخ مرچ' نمک ملا دیں۔
  5. تیل گرم کریں اور اس میں مرغی کو تلیں۔
  6. پھر کیچپ ڈال کر گاڑھا گاڑھا بھون لیں۔
  7. روٹی کو پزا ٹرے میں رکھیں۔
  8. تھوڑی سی ٹماٹو کیچپ پھیلائیں۔
  9. پھر مرغی کو پھیلائیں آخر میں پنیر کے ٹکڑے اوپر پھیلا دیں۔
  10. اوون میں نصف گھنٹے تک پکائیں۔
  11. عمدہ ڈش تیار ہے۔