Showing posts with label burger. Show all posts

Mini Beef Burger منی بیف برگر

\
Mini Beef Burger منی بیف برگر  

Mini Beef Burger منی بیف برگر

  • گائے کا قیمہ چار سو گرام
  • سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
  • انڈا ایک عدد
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • (بریڈ سلائس تین عدد ﴿درمیانے
  • تیل فرائی کرنے کے لئے
  • بن دو عدد
  • مایونیز آدھا کپ
  • سلاد کے پتے چھ سے آٹھ عدد
  • چیز سلائس چھ سے آٹھ عدد
  • مسٹرڈ پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • (ٹماٹر دو عدد ﴿سلائس میں کٹے ہوئے
  • ٹومیٹو کیچپ ایک چوتھائی کپ

  1. فوڈ پروسیسر میں گائےکا قیمہ، سویا سوس، انڈا، نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ اور بریڈ سلائس ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
  2. اب اس کی بن کی سائز کی چھوٹی چھوٹی ٹکیہ بناکر فرائینگ پین میں شیلو فرائی کر لیں۔
  3. پھر بن توے پر دونوں طرف سے ٹوسٹ کر لیں اور ٹومیٹو کیچپ ڈال دیں۔
  4. پھر بن کے نچلے حصے پر پہلے مایونیز لگائیں اور اوپر سلاد کے پتے رکھ دیں۔
  5. اب اوپر کباب اور پھر چیز سلائس رکھ دیں۔
  6. اس کے بعد مسٹرڈ پیسٹ لگائیں اور پھر ٹماٹر رکھ دیں۔
  7. آخر میں بن کا اوپر والا حصہ رکھ کر ٹومیٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

 

 

Potato Burger with Tamarind Chutney پوٹیٹو برگر املی کی چٹنی کے ساتھ


 Potato Burger with Tamarind Chutney پوٹیٹو برگر املی کی چٹنی کے ساتھ


  • لو آدھا کلو ﴿اُبلے ہوئے
  • چاول کا آٹا تین کھانے کے چمچ
  • لیموں تین عدد
  • (رائی ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
  • (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
  • (سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا اور پسا ہوا
  • (ہری مرچ چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
  • (پودینہ آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
  • (ہرا دھنیا آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
  • نمک حسب ذائقہ
  • بن چار سے چھ عدد
  • گرم دودھ ایک پیالی
  • تیل حسب ضرورت
  • (پیاز دو عدد ﴿لچھے والی
  • (ٹماٹر حسب ضرورت (سلائس میں کٹے ہوئے
  • :املی کی چٹنی کے لیے
  • املی کا گاڑھا رس ایک پیالی
  • (سونٹھ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • (سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا اور پسا ہوا
  • نمک حسب ذائقہ
  • کالا نمک ایک چٹکی

  1. آلوؤں کو چھیل کر کانٹے کی مدد سے بھرتہ بنالیں۔
  2. اب اس میں چاول کا آٹا، دو عدد لیموں کا رس ، رائی، کالی مرچ، لال مرچ، سفید زیرہ، ہری مرچ، آدھی گٹھی میں سے تھوڑا سا پودینہ، آدھی گٹھی میں سے تھوڑا سا ہرا دھنیا اور نمک اچھی طرح ملا دیں۔
  3. پھر ہاتھ پر ذراسی چکنائی لگاکر بڑے بڑے کباب بنائیں اور توے پر تھوڑا سا تیل گرم کرکے کباب سینک لیں۔
  4. تمام کباب تلنے کے بعد توے پر بن ہلکے ہلکے سینک لیں۔
  5. پھر بن کے ایک ایک حصے پر ایک کھانے کا چمچ گرم دودھ لگا کر کباب رکھیں۔
  6. اس کے بعد املی کی چٹنی، تھوڑی پیاز، ٹماٹر کا ایک سلائس رکھ دیں۔
  7. برگر تیار ہیں۔
  8. پیاز میں باقی ایک عدد لیموں کا رس، باقی پودینہ اور ہرا دھنیا ملا دیں۔
  9. املی کی چٹنی کے لیے: املی کا گاڑھا رس، سونٹھ، سفید زیرہ، نمک اور کالا نمک ملاکر ہلکا سا پکالیں۔

KFC Zinger Burger کے ایف سی زنگر برگر

KFC Zinger Burger کے ایف سی زنگر برگر

  KFC Zinger Burger کے ایف سی زنگر برگر

  • (چکن فلے آدھا کلو (بریسٹ، بون لیس ٹکڑے
  • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  • مسٹرڈ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • چائنیز نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • وویسٹر شائر ساس دو کھانے کے چمچ
  • تیل فرائنگ کےلئے
  • :بیٹر کےلئے
  • میدہ دو چائے کے چمچ
  • بیکنگ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • کارن فلور دو کھانے کے چمچ
  • انڈا ایک عدد
  • چاول کا آٹا دو کھانے کے چمچ
  • ٹھنڈا پانی حسب ضرورت
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • :کوٹنگ کےلئے
  • کارن فلیکس ایک کپ
  • بریڈ کرمبز ایک کپ
  • چپس ایک کپ
  • بن حسب ضرورت
  • مایونیز حسب ضرورت
  • سلاد کے پتے حسب ضرورت
  • چیز سلائس حسب ضرورت

  1. چکن کو تمام مصالحوں کے ساتھ چوبیس گھنٹوں کے لئے میری نیٹ کرلیں۔
  2. بیٹر کےلئے: بیٹر کے تمام اجزاء کو آپس میں یکجان کرلیں اور ایک گاڑھا بیٹر تیار کرلیں۔
  3. کوٹنگ کےلئے: کوٹنگ کے تمام اجزاء کو آپس میں مکس کر دیں۔
  4. میری نیٹ کئے ہوئے چکن کو بیٹر میں ڈبو کر تیار کی ہوئی کوٹنگ کے ساتھ کوٹ کر دیں۔
  5. پھر اسے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
  6. بن کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر اس پر مایونیز پھیلا دیں۔
  7. پھر چکن، سلاد کے پتے اور چیز سلائس رکھ دیں۔
  8. چلی ساس اور کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

Beef Swiss Burger بیف سوئس برگر


Beef Swiss Burger بیف سوئس برگر 

  • گوشت تین سو گرام
  • ادرک ایک ٹکڑا
  • لہسن جوئے دو عدد
  • ہری مرچ دو عدد
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  • انڈا ایک عدد
  • بریڈ کرمبز چار کھانے کے چمچ
  • تیل حسب ضرورت
  • یخنی ایک کپ
  • کارن فلور ایک چائے کا چمچ
  • (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
  • لہسن ایک چائے کا چمچ
  • (زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا ہوا
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • ٹومیٹو کیچپ آدھا کپ
  • گاڑھا املی کا رس آدھا کپ
  • برگر بن دو عدد
  • مکھن دو کھانے کے چمچ
  • چیز سلائسز چار عدد
  • ٹماٹر ایک عدد
  • پیاز ایک عدد
  • سلاد پتے ایک کپ

  1. پہلے چوپر میں گوشت، ادرک، لہسن اور ہری مرچ ڈال کر باریک پیس لیں۔
  2. اب اس میں نمک، کالی مرچ، انڈا اور بریڈ کرمبز شامل کرکے مکس کریں۔
  3. پھر اس کے کباب بنائیں اور گرل پین پر تیل ڈال کر کباب گرلڈ کرلیں۔
  4. اب یخنی، کارن فلور، کُٹی لال مرچ، لہسن، بھنا زیرہ، نمک، ٹومیٹوکیچپ اور گاڑھا املی کا رس مکس کرکے چولہے پر پکائیں اور گاڑھا ہونے پر اُتار لیں۔
  5. پھر برگر بن پر پہلے مکھن لگائیں اور کباب رکھ کر سوس ڈالیں۔
  6. اس کے بعد اوپر چیز سلائسز رکھ کر دوبارہ مکھن اور کباب رکھیں۔
  7. آخر میں اوپر ٹماٹر، پیاز اور سلاد پتے رکھ کر سرو کریں۔