French Macaron فرنچ میکرون
French Macaron فرنچ میکرون
- ادام دو سو پچاس گرام (پسا ہوا
- آئسنگ شوگر چار سو تیس گرام
- انڈے کی سفیدی دو سو گرام
- کاسٹر شوگر ساٹھ گرام
- نمک ایک چھوٹی چٹکی
- کوکو پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
- فلنگ کے لئے:
- کریم تیس گرام
- چاکلیٹ سو گرام
- اوون کو مارک نمبر تین تک گرم کرلیں اور پارچمنٹ پیپر بسکٹ والے ٹرے پر بچھا دیں۔
- دو انچ کا دائرہ پنسل کی مدد سے بنا لیں۔
- پسے ہوئے بادام، آئسنگ شوگر اور نمک کو دو مرتبہ چھان لیں۔
- انڈوں کی سفیدی پھینٹ لیں اور کاسٹر شوگر شامل کرکے الیکٹرک بیٹر کی مدد سے دس منٹ کے لئے پھینٹ لیں۔
- اب کوکو پاؤڈر شامل کرکے مزید تھوڑی دیر کے لئے پھینٹ لیں۔
- چھنے ہوئے اجزاء کو انڈوں کے مکسچر میں فولڈ کرلیں۔
- پائپنگ بیگ میں اب یہ مکسچر شامل کرکے ان دائروں کی فلنگ کریں۔
- اب بیس منٹ کے لئے میکرونز بیک کرلیں۔
- فلنگ کے لئے: کریم پین میں شامل کریں اور چاکلیٹ شامل کریں اور اس وقت تک پکائیں جب تک چاکلیٹ پگھل جائے۔
- اب اسے چولھے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے ایک طرف رکھ دیں تاکہ گاڑھا کریمی بن جائے۔
- اب اس فلنگ کو پائیپنگ بیگ میں بھر کر بیک کئے ہوئے میکرونز پر ڈالیں اور اسے دوسرے حصے سے بند کردیں۔
0 comments: