Beef Swiss Burger بیف سوئس برگر


Beef Swiss Burger بیف سوئس برگر 

  • گوشت تین سو گرام
  • ادرک ایک ٹکڑا
  • لہسن جوئے دو عدد
  • ہری مرچ دو عدد
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  • انڈا ایک عدد
  • بریڈ کرمبز چار کھانے کے چمچ
  • تیل حسب ضرورت
  • یخنی ایک کپ
  • کارن فلور ایک چائے کا چمچ
  • (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
  • لہسن ایک چائے کا چمچ
  • (زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا ہوا
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • ٹومیٹو کیچپ آدھا کپ
  • گاڑھا املی کا رس آدھا کپ
  • برگر بن دو عدد
  • مکھن دو کھانے کے چمچ
  • چیز سلائسز چار عدد
  • ٹماٹر ایک عدد
  • پیاز ایک عدد
  • سلاد پتے ایک کپ

  1. پہلے چوپر میں گوشت، ادرک، لہسن اور ہری مرچ ڈال کر باریک پیس لیں۔
  2. اب اس میں نمک، کالی مرچ، انڈا اور بریڈ کرمبز شامل کرکے مکس کریں۔
  3. پھر اس کے کباب بنائیں اور گرل پین پر تیل ڈال کر کباب گرلڈ کرلیں۔
  4. اب یخنی، کارن فلور، کُٹی لال مرچ، لہسن، بھنا زیرہ، نمک، ٹومیٹوکیچپ اور گاڑھا املی کا رس مکس کرکے چولہے پر پکائیں اور گاڑھا ہونے پر اُتار لیں۔
  5. پھر برگر بن پر پہلے مکھن لگائیں اور کباب رکھ کر سوس ڈالیں۔
  6. اس کے بعد اوپر چیز سلائسز رکھ کر دوبارہ مکھن اور کباب رکھیں۔
  7. آخر میں اوپر ٹماٹر، پیاز اور سلاد پتے رکھ کر سرو کریں۔


0 comments: