Chicken Mince Pulao چکن قیمہ پلاؤ
Chicken Mince Pulao چکن قیمہ پلاؤ
- (چاول اڑھائی سو گرام (بھیگے ہوئے
- چکن قیمہ اڑھائی سو گرام
- (گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ (ثابت
- نمک دو چائے کے چمچ
- پانی حسبِ ضرورت
- آئل ایک چوتھائی کپ
- (پیاز ایک عدد (سلائس میں کٹی
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- زیرہ آدھا چائے کا چمچ
- ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
- دہی آدھا کپ
- گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
- ہری مرچ تین عدد
- پودینہ دو کھانے کے چمچ
- (ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
- بھیگے ہوئے چاولوں کو ثابت گرم مصالحہ، ایک چائے کا چمچ نمک اور حسبِ ضرورت پانی کے ساتھ اُبال لیں۔
- ایک برتن میں آئل گرم کریں۔
- اس میں پیاز ڈال کر گولڈن فرائی کرلیں۔
- پھر اس میں چکن کا قیمہ، ایک چائے کا چمچ نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، زیرہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر پانچ منٹ بھونیں۔
- اس کے بعد دہی اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- پھر اس میں اُبلے چاول شامل کریں، اور اچھی طرح مکس کرکے دَم پر رکھ دیں۔
- آخر میں ہری مرچیں، پودینہ اور کٹا ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔
0 comments: