Spicy Fried Rice اسپائسی فرائیڈ رائس



  Spicy Fried Rice اسپائسی فرائیڈ رائس 

  • چاول دو پیالی
  • سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • تیل آدھی پیالی
  • (لہسن کے جوئے چار عدد (باریک کٹے ہوئے
  • انڈے تین عدد
  • زردے کا رنگ تھوڑا سا
  • (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
  • (گاجر دو عدد (باریک کٹی ہوئی
  • (شملہ مرچ دو عدد (باریک کٹی ہوئی
  • مشروم سلائس ایک ٹن
  • سویا سوس دو کھانے کے چمچ
  • براؤن شوگر ایک چائے کا چمچ
  • تِل کا تیل ایک چائے کا چمچ
  • (ہری پیاز کے پتے ایک پیالی (باریک کٹے ہوئے

  1. چاول دھو کر بھگو دیں۔
  2. اب انھیں ایک دیگچی میں اُبال لیں۔
  3. ساتھ میں ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ اور نمک ڈال دیں۔
  4. جب دوکنی اُبل جائیں تو پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
  5. اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن کے جوئے گولڈن براؤن کریں۔
  6. انڈوں میں تھوڑا سا زردے کا رنگ اور لال مرچ ملاکر پھینٹ لیں اور انھیں تیل میں ڈال کر جلدی جلدی چمچ جلائیں۔
  7. جب ٹکڑے بن جائیں تو نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
  8. اب گاجر، شملہ مرچ اور مشروم سلائس ڈال کر اسٹر فرائی کر لیں۔
  9. پھر ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ، سویا سوس اور براؤن شوگر ڈال دیں۔
  10. پھر چاول شامل کرکے جلدی جلدی چمچ چلائیں۔
  11. جب وہ اچھی طرح مکس ہو جائیں تو تِل کا تیل ڈالیں۔
  12. اس کے بعد ڈش میں نکال کر انڈے اور ہری پیاز کے پتے ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

0 comments: