Chicken Pizza چکن پیزا
Chicken Pizza چکن پیزا
- خمیر ایک چائے کا چمچ
- پانی آدھا کپ
- میدہ آٹھ اونس
- چینی ایک چائے کا چمچ
- نمک ایک چائے کا چمچ
- (مرغی ایک کپ ﴿اُبلی ہوئی
- تیل دو چائے کے چمچ
- سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ
- نمک حسب ضرورت
- (رائی آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
- تیل چار کھانے کے چمچ
- ٹماٹو کیچپ چار کھانے کے چمچ
- پنیر حسب ضرورت
- خمیر کو پانی میں ملائیں اور دس منٹ تک چھوڑ دیں۔
- پھر اس میں میدہ، نمک، چینی اور تیل ملا کر گوندھ لیں۔
- پھر روٹی بیل کر نرم کپڑے سے ڈھانپ دیں حتی کہ پھول کر دو گنا ہو جائے۔
- اب مرغی میں رائی' سرخ مرچ' نمک ملا دیں۔
- تیل گرم کریں اور اس میں مرغی کو تلیں۔
- پھر کیچپ ڈال کر گاڑھا گاڑھا بھون لیں۔
- روٹی کو پزا ٹرے میں رکھیں۔
- تھوڑی سی ٹماٹو کیچپ پھیلائیں۔
- پھر مرغی کو پھیلائیں آخر میں پنیر کے ٹکڑے اوپر پھیلا دیں۔
- اوون میں نصف گھنٹے تک پکائیں۔
- عمدہ ڈش تیار ہے۔
0 comments: