Chili Chicken Pizza چلی چکن پیزا
- :ڈو کے لئے
-
میدہ آٹھ اونس
-
انڈہ ایک عدد
-
تیل ایک چوتھائی کپ
-
نمک آدھا چائے کا چمچ
-
چینی ایک چائے کا چمچ
-
خمیر ڈیڑھ چائے کا چمچ
-
خشک دودھ دو کھانے کے چمچ
-
:ٹاپنگ کے لئے
-
پیزا سوس ایک چوتھائی کپ
-
(چیڈر چیز دو کھانے کے چمچ (کدو کش
-
اوریگانو کے پتے ایک چائے کا چمچ
-
چیڈر اور موزریلا چیز ایک کپ
-
:چلی چکن ٹاپنگ بنانے کے لئے
-
(چکن بریسٹ ایک عدد (بون لیس
-
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
-
سویا سوس ایک چائے کا چمچ
-
سرکہ ایک چائے کا چمچ
-
کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
-
نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
-
میدہ ایک کھانے کا چمچ
-
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
-
تیل حسبِ ضرورت
-
پیزا سوس ایک کھانے کا چمچ
- ڈو کے لئے:
-
ایک پیالے میں میدہ، نمک، چینی، خمیر، انڈہ، خشک دودھ اور تیل ڈال کر نیم
گرم پانی کے ساتھ نرم ڈو گوندھیں اور پھولنے کےلئے ڈھک کر تیس منٹ چھوڑ
دیں۔
-
اب اسے دس انچ کی گولائی میں بیل لیں، پھر دس انچ کی گولائی والی پیزا پلیٹ میں پھیلا دیں۔
-
ٹاپنگ کے لئے:
-
پھر اس پر پیزا سوس پھیلا کر ڈالیں۔
-
پہلے چیڈر چیز ڈالیں اور پھر چلی چکن فلنگ پھیلا کر ڈال دیں۔
-
اوپر سے اوریگانو کے پتے چھڑک دیں۔
-
آخر میں کدو کش کیا ہوا چیڈر اور موزریلا چیز ڈال کر پہلے سے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں تیس منٹ بیک کرلیں۔
-
چلی چکن ٹاپنگ بنانے کے لئے:
-
بون لیس چکن بریسٹ کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر کٹی لال مرچ، سویا سوس، سرکہ، کالی مرچ اور نمک سے میری نیٹ کردیں۔
-
پھر اس پر میدہ اور کارن فلور چھڑک دیں۔
-
اب چکن کو حسبِ ضرورت تیل میں درمیانی آنچ پر گولڈن فرائی کرلیں کہ کرسپی ہو جائے۔
-
اس کے بعد تیل سے نکال کر پیزا سوس ملا دیں۔
0 comments: