Potato Burger with Tamarind Chutney پوٹیٹو برگر املی کی چٹنی کے ساتھ


 Potato Burger with Tamarind Chutney پوٹیٹو برگر املی کی چٹنی کے ساتھ


  • لو آدھا کلو ﴿اُبلے ہوئے
  • چاول کا آٹا تین کھانے کے چمچ
  • لیموں تین عدد
  • (رائی ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
  • (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
  • (سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا اور پسا ہوا
  • (ہری مرچ چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
  • (پودینہ آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
  • (ہرا دھنیا آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
  • نمک حسب ذائقہ
  • بن چار سے چھ عدد
  • گرم دودھ ایک پیالی
  • تیل حسب ضرورت
  • (پیاز دو عدد ﴿لچھے والی
  • (ٹماٹر حسب ضرورت (سلائس میں کٹے ہوئے
  • :املی کی چٹنی کے لیے
  • املی کا گاڑھا رس ایک پیالی
  • (سونٹھ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • (سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا اور پسا ہوا
  • نمک حسب ذائقہ
  • کالا نمک ایک چٹکی

  1. آلوؤں کو چھیل کر کانٹے کی مدد سے بھرتہ بنالیں۔
  2. اب اس میں چاول کا آٹا، دو عدد لیموں کا رس ، رائی، کالی مرچ، لال مرچ، سفید زیرہ، ہری مرچ، آدھی گٹھی میں سے تھوڑا سا پودینہ، آدھی گٹھی میں سے تھوڑا سا ہرا دھنیا اور نمک اچھی طرح ملا دیں۔
  3. پھر ہاتھ پر ذراسی چکنائی لگاکر بڑے بڑے کباب بنائیں اور توے پر تھوڑا سا تیل گرم کرکے کباب سینک لیں۔
  4. تمام کباب تلنے کے بعد توے پر بن ہلکے ہلکے سینک لیں۔
  5. پھر بن کے ایک ایک حصے پر ایک کھانے کا چمچ گرم دودھ لگا کر کباب رکھیں۔
  6. اس کے بعد املی کی چٹنی، تھوڑی پیاز، ٹماٹر کا ایک سلائس رکھ دیں۔
  7. برگر تیار ہیں۔
  8. پیاز میں باقی ایک عدد لیموں کا رس، باقی پودینہ اور ہرا دھنیا ملا دیں۔
  9. املی کی چٹنی کے لیے: املی کا گاڑھا رس، سونٹھ، سفید زیرہ، نمک اور کالا نمک ملاکر ہلکا سا پکالیں۔

0 comments: