Mini Beef Burger منی بیف برگر

\
Mini Beef Burger منی بیف برگر  

Mini Beef Burger منی بیف برگر

  • گائے کا قیمہ چار سو گرام
  • سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
  • انڈا ایک عدد
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • (بریڈ سلائس تین عدد ﴿درمیانے
  • تیل فرائی کرنے کے لئے
  • بن دو عدد
  • مایونیز آدھا کپ
  • سلاد کے پتے چھ سے آٹھ عدد
  • چیز سلائس چھ سے آٹھ عدد
  • مسٹرڈ پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • (ٹماٹر دو عدد ﴿سلائس میں کٹے ہوئے
  • ٹومیٹو کیچپ ایک چوتھائی کپ

  1. فوڈ پروسیسر میں گائےکا قیمہ، سویا سوس، انڈا، نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ اور بریڈ سلائس ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
  2. اب اس کی بن کی سائز کی چھوٹی چھوٹی ٹکیہ بناکر فرائینگ پین میں شیلو فرائی کر لیں۔
  3. پھر بن توے پر دونوں طرف سے ٹوسٹ کر لیں اور ٹومیٹو کیچپ ڈال دیں۔
  4. پھر بن کے نچلے حصے پر پہلے مایونیز لگائیں اور اوپر سلاد کے پتے رکھ دیں۔
  5. اب اوپر کباب اور پھر چیز سلائس رکھ دیں۔
  6. اس کے بعد مسٹرڈ پیسٹ لگائیں اور پھر ٹماٹر رکھ دیں۔
  7. آخر میں بن کا اوپر والا حصہ رکھ کر ٹومیٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

 

 

0 comments: