Lemon Chili Chicken لیمن چلی چکن
- چکن آدھا کلو (ہڈی کے بغیر
-
سفید سرکہ آدھی پیالی
-
(ادرک ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا
-
نمک حسب ذائقہ
-
تیل آدھی پیالی
-
پانی ایک پیالی
-
چکن کیوب دو عدد
-
لیموں چار عدد
-
(لال مرچ آٹھ عدد (تازہ، لمبی باریک کٹی ہوئی
-
(ہری مرچ آٹھ عدد (لمبی باریک کٹی ہوئی
-
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
-
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
- چکن کی بوٹیاں بنالیں۔
-
اب انہیں اچھی طرح دھو کر سفید سرکہ، ادرک اور نمک لگا کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
-
ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں چکن ڈالیں اور پانی خشک کرلیں۔
-
اب ایک پیالی پانی میں چکن کیوب ڈال کر یخنی بنالیں اور اس میں لیموں کا رس ملا دیں۔
-
چب پانی خشک ہوجائے تو الگ فرائنگ پین میں تازہ لال مرچ اور باریک کٹی ہری مرچ ڈال کر اسٹر فرائی کرلیں اور چکن میں ڈال دیں۔
-
آخر میں تیار یخنی میں کارن فلور ملا کر چکن میں شامل کرکے ہلکا سا پکائیں۔
-
جب یخنی گاڑھی ہوجائے تو اس میں کٹی کالی مرچ ڈال کر گرم گرم سرو کریں
0 comments: